چکن پاکس سے متاثرہ بچوں کو سکول سے ایک ہفتہ کی چھٹی دی جائے: محکمہ صحت
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں چکن پاکس کی صورتحال پر ڈی جی محکمہ صحت کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اب تک چکن پاکس کے 126کیسز رپورٹ ہوئے‘ چکن پاکس کیلئے دس ہزار ویکسیئن خریدی ہیں جو عام دستیاب ہو گی‘ محکمہ صحت نے چکن پاکس سے متاثرہ بچوں کو ایک ہفتہ سکول سے چھٹی دینے کی سفارش کر دی۔ ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے کہا کہ فیصل آباد میں انسداد چکن پاکس کی خصوصی مہم چلائی جائیگی چکن پاکس سے متاثرہ ہلاک 16افراد میں زیادہ تر معمر افراد تھے۔