برطانیہ:سیاسی پناہ کے نا م پر لاکھوں روپے بٹورنے والے پاکستانی جوڑے کو سزا
لندن(آن لائن)برطانیہ میں سیاسی پناہ کے نا م پرمفادات بٹورنے والے شوہر نے جیل سے رہائی پائی تو اْس کی بیوی کو چھ ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ عدالت کے اس فیصلے سے پاکستانی جوڑے کے بچے چائلڈکئیر میں جانے سے بچ گئے۔سید زیدی اور رضوانہ کمال نے برطانیہ کی عدالت میں سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی جس کی منظوری کے بعد انہوں نے 2012ء سے 2014ء تک تقریباً 54 لاکھ روپے سالانہ بٹورے۔اس دوران ان کے بینک اکاونٹس میں تین کروڑ سینتیس لاکھ روپے موجود تھے اور دو گاڑیاں بھی زیر استعمال رہیں۔