ایف بی آر نے مقامی طورپر تیار ہونیوالے ہزاروں آئٹمز کی فہرست جاری کر دی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے مختلف سیکٹرز کے ان ہزاروں آئٹمز کی لسٹ جاری کر دی ہے جو مقامی طورپر تیار ہوتے ہیں۔ تمام کلکٹرز کو کہا گیا ہے کہ وہ درآمدی ڈیوٹی یا جی ایس ٹی میں رعایت دیتے ہوئے اس فہرست کو پیش نظر رکھیں۔ ایف بی آر نے عوام سے بھی کہا کہ اگر وہ یہ دیکھیں کہ اس فہرست میں کوئی چیز جو مقامی طورپر تیار ہوتی ہے مگر شامل نہیں کی گئی تو ثبوت کے ساتھ ایف بی آر کو بتائیں۔ واضح رہے کہ مقامی طورپر تیار نہ ہونے والی اشیاء کی درآمد پر بھاری رعایات ملتی ہیں۔