فیصل آباد، سیالکوٹ: استاد کے ہاتھوں شاگرد اوباشوں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی
لاہور (نامہ نگاروں سے) استاد کے ہاتھوں شاگرد جبکہ اوباشوں کی شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق علامہ اقبال کالونی ڈی بلاک کے شہباز نے تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرے دو بیٹے دس سالہ عثمان اور سات سالہ سبحان مدینہ مسجد میں گزشتہ علی الصبح پڑھنے گئے تو انہیں پڑھانے والے مولوی افضل نے بچوں کو چھٹی کے بعد میرے دس سالہ بیٹے عثمان کو کمرہ میں لے جا کر زیادتی شروع کر دی۔ چھوٹے بیٹے نے گھر آ کر بتایا تو مولوی افضل کو جا کر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور اسے دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ جموں روڈ پر ریحانہ کوثر اپنے خاوند محمد منیر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ کالے رنگ کی ایک کار جس میں راشد ، محمد جاوید ، افضل اور انکا ایک ساتھی سوار تھا نے کار موٹر سائیکل کے سامنے لا کر انہیں روکا اور اسلحہ کے زور پر ریحانہ کوثر کو زبردستی اپنی کار میں سوار کرکے لے گئے جہاںپر راشد اور اسکے ساتھی ساری رات ریحانہ بی بی سے زیادتی کرتے رہے۔