افغانستان: داعش سے جھڑپ میں 2 امریکی فوجی ہلاک
واشنگٹن (اے ایف پی) افغانستان کے جنوبی علاقے میں داعش کے جنگجوئوں سے جھڑپ میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ترجمان پینٹاگون نیوی کیپٹن جیف ڈیوس نے میڈیا کو تفصیلات طے آگاہ کرتے کہا گزشتہ برس جنوبی صوبے ننگرہار میں داعش خراسان گروپ کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں دو امریکن اہلکار مارے گئے۔ بعض ذرائع کاکہنا ہے اس واقعہ کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز متعدد علاقوں میں آپریشن میں 119 جنگجو مارے گئے۔امریکی کمانڈر جان نکولسن نے کہا خوراسان گروپ کے خلاف لڑائی دنیا کے لیے اہم ہے لیکن افسوس یہ قربانی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔