شہریوں سے26 کروڑ ہتھیانے والی کمپنی کے مالک سمیت 4 ملزم گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر) نیب حکام نے منافع و کمشن کا لالچ دے کر شہریوں سے 26 کروڑ ہتھیانے والی پرائیویٹ کمپنی کے مالک سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ذرائع کے مطابق محمد اعجاز‘ میاں زاہد‘ محمد اشرف اور امجد علی شاہین نے پرائیویٹ کمپنی بنا کر پاکستان بھر میں مارکیٹنگ کے ذریعے شہریوں کو لالچ دیا کہ مصنوعات کی مد میں بھاری منافع اور کمشن دیا جائے گا اس دوران کمپنی نے شہریوں سے 26 کروڑ روپے کی رقم جمع کی جس کے بعد ملزمان رقم لے کر غائب ہو گئے اس حوالے سے کارروائی کے لئے 62 شہریوں نے نیب ملتان کو درخواستیں دیں جس پر نیب نے کارروائی کرکے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد اعجاز منیجنگ ڈائریکٹر محمد زاہد‘ ڈائریکٹر محمد اشرف اور سیکرٹری امجد علی کو گرفتار کر لیا نیب حکام نے ملزمان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔