خاتون مسافر پر تشدد، سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کی رپورٹ مسترد کر دی ازخود نوٹس کی سماعت 4 مئی کو ہو گی
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ پر ایف آئی اے خاتون اہلکار کی جانب سے لیڈی مسافر پر تشدد کے حوالے سے وزرات داخلہ کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہا ر کرتے ہوئے رپورٹ مسترد کر دی۔ چیف جسٹس نے مسافر خاتون پر تشدد سے متعلق از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کر تے ہوئے بنچ تشکیل دے دیا ہے جبکہ کیس کے حوالے سے وزرات داخلہ اور سول ایوی ایشن کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 4 مئی کو کیس کی کی سماعت کرے گا۔