سرکاری حج کیلئے قرعہ اندازی آج ہوگی: وزارت مذہبی امور
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سرکاری حج کیلئے قرعہ اندازی آج ہوگی۔ وزارت حج و مذہبی امور کے مطابق قرعہ اندازی کیلئے نیا فارمولہ بھی تیار کیا گیا ہے۔ حج سکیم کیلئے 60 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ چیئرمین ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 60 فیصد کوٹے پر قرعہ اندازی توہین عدالت ہے۔