افغانستان اوراس کے ارد گرد بالادستی کی کشمکش جاری ہے: روسی وزیر خارجہ
ماسکو (اے پی پی)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہاہے افغانستان اوراس کے ارد گرد بالادستی کی کشمکش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بات افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سے ماسکو میں ملاقات میں کہی۔ روسی وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان اوراس کے اردگرد جیوپولیٹکل گیمز جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ روس کی خواہش ہے کہ افغانستان میں طویل عرصہ سے جاری عدم استحکام کا خاتمہ ہو اورافغان عوام کی ترقی،خوشحالی اوربہبود کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ روس افغانستان میں قومی مکالمے کو فروغ دینے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور اس حوالے سے بیرونی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالے گا۔