• news

پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے مرتضی ستی تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد(صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے مرتضی ستی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ یہ اعلان مرتضی ستی نے بنی گالہ میں عمران سے ملاقات میں کیا۔ مرتضی ستی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان آج کے جلسے میں کیا جائے گا۔ وہ این اے 50 مری کو ٹلی ستیاں سے پیپلز پارٹی کے ایم این اے رہ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن