اسلام آباد ہائیکورٹ: طیبہ تشدد کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے طیبہ تشدد کیس کی سماعت کی۔ او ایس ڈی راجا خرم خان ان کی اہلیہ ماہین ظفر اور طیبہ کے والدین عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد میاں عبدالروف کو احکامات دئیے کہ ملزمان کو مقدمہ کی نقول پیش کی جائیں تاکہ کیس کی کارروائی آگے بڑھائی جاسکے۔ عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی۔