وزیراعظم کا اپوزیشن کے دباﺅ میں نہ آنے کا فیصلہ، عوامی رابطہ مہم تیز ‘آج اوکاڑہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے
اسلام آباد+اوکاڑہ(صباح نیوز+نامہ نگار)وزیراعظم نواز شریف نے پانامہ فیصلے کے بعد اپوزیشن کے دباﺅمیں نہ آنے اور سیاسی طور پر جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے 19 اپریل کو بھکھی میں جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم آنے والے دنوں میں عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کا سلسلہ جاری رکھیں گے جبکہ آج (ہفتہ کو) وزیراعظم رینالہ خورد میں گندم کی کٹائی مہم کا آغاز کریں گے جس کے بعد اوکاڑہ میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔
وزیراعظم