جھوٹ کی بیساکھی الزام تراشی کرنیوالوں کی منفی سیاست کو سہارا نہیں دے سکتی : شہبازشریف
لاہور (خبرنگار) وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی۔ عوام کی خدمت کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔ میرا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے، جب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا۔مخالفین کی بے بنیاد الزام تراشیاں کوئی حیثیت اور وقعت نہیں رکھتیں۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیخلاف سازشیں کرنیوالے عناصر ایک بار پھر جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔ جھوٹ کی بیساکھی انکی منفی سیاست کو سہارا نہیں دے سکتی۔ باشعور عوام نے الزام لگانے والوں کو ہر موقع پر ووٹ کی طاقت سے آئینہ دکھایا ہے۔ 2018ءکے عام انتخابات میں بھی یہ شکست خوردہ عناصر ناکام رہیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ باشعور عوام جانتے ہیں کہ کس نے انکی بے لوث خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ بھی علم ہے کہ کن سیاسی عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک و قوم کے مفادات کو داﺅ پر لگایا۔ بے بنیاد الزامات اور جھوٹ پر مبنی سیاست کے دن گنے جاچکے ہیں۔ شکست خوردہ عناصر اپنی بچی کھچی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے بے بنیاد الزامات کا سہارا لے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی سکندر حیات بوسن سے گفتگو میں شہبازشرےف نے کہا ہے کہ مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے زراعت کے فروغ اورچھوٹے کاشتکار وں کی ترقی کیلئے تاریخ ساز کسان پیکیج دیا ہے اور ملک کی تاریخ میں پہلی بارچھوٹے کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں، اسی طرح 100ارب روپے کے تارےخی کسان پےکےج کے زرعی شعبے کی ترقی پرمثبت ثرات مرتب ہو رہے ہیں۔زرعی لوازمات اورکھادوں پر سبسڈی سے چھوٹا کاشتکار مستفےد ہورہا ہے۔ گندم خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کیا جا رہا ہے۔ میں گندم خریداری مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کررہا ہوں اورکسی کو کاشتکاروں کا استحصال نہےں کرنے دوں گا۔
شہباز شریف