فلم ”عشق جنون“ کا یونٹ لاہور پہنچ گیا
لاہور (کلچرل رپورٹر)ہدایتکارنسیم حیدرشاہ کی فلم ”عشق جنون“کایونٹ لاہورواپس پہنچ گیا۔فلم یونٹ دوہفتے قبل شوٹنگ کےلئے ایپٹ آبادگیاتھا۔ فلم کی شوٹنگ ایپٹ آبادکے علاوہ کاغان اورناران میں بھی کی گئی ہے جس میں گیتوں کے علاوہ وائنڈاپ اوردیگرمناظرفلمبندکیے گئے ۔شوٹنگ میں اداکار عدنان خان، ماہی خان، عامر قریشی، شاہد، راشد محمود اور دیگر فنکاروں نے حصہ لیا۔فلم پروڈیوسراصغرعلی ہیں۔ہدایتکار کا کہنا تھا کہ فلم تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے جس کی شوٹنگ کاسلسلہ تواتوکے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ فلم ایک گیت اورچندمناظرکی عکسبندی باقی ہے جسے بہت جلدمکمل کرلیاجائے گا۔یہ فلم جدیدتیکنیک کے مطابق بنائی جارہے جس کے سکرپٹ اورمیوزک پرخاص توجہ دی گئی ہے ۔فلم کے گیت راحت فتح علی خان ،حمیراچنااورسائرہ نسیم جیسے نامورگلوکارو ں نے گائے ہیں ۔میں پرامیدہوں کہ ”عشق جنون“ فلم بینوں کوپسندآئے گی۔