بھارتی بورڈ نے بگ تھری مخالفت پر سب کو کاروائی کی دھمکی دی تھی : شہریار
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بگ تھری میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، ہم نے بھارت سے سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا، لیکن اب تک کوئی سیریز نہیں ہوسکی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ پاکستان نے سب سے پہلے بگ تھری کی مخالفت کی تھی۔بگ تھری کو ختم کرنے میں ششانک منوہر کا سب سے زیادہ کردار ہے۔ ششانک منوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اصول پسند آدمی تھے لہٰذا میں بگ تھری کو ختم کرنے کے حق میں بولوں گا۔دبئی اجلاس سے قبل بھارت نے دبے الفاظ میں خط کے ذریعے سب کو دھمکی دی کہ اگر بگ تھری کی مخالفت کی تو جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں مگر کوئی دھمکی میں نہیں آیا۔ شہریار خان نے واضح کیا تھا کہ پاکستان نے 2014 میں ’بگ تھری‘ کے گورننس نظام کی اس شرط پر حمایت کی تھی کہ بھارت، 2015 سے 2023 کے درمیان پاکستان کے ساتھ 6 دوطرفہ سیریز کھیلے گا اور اس نے اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے تھے۔بگ تھری سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہو ا ‘اب بھارتی اجارہ ختم کر دی ۔ سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف قانونی کارروائی کرینگے ۔ جلد نوٹس بھجوا دیا جائیگا۔ نقصان کا ازالہ کرنا ہوگا۔ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور تینوں ٹی ٹونٹی میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔شاہد آفرید ی کو ورلڈ الیوں کے خلاف میچ کھلانا چاہتے ہیں ۔