• news

ورلڈ الیون کیلئے ٹاپ پلیئرز، کہیں پھر عمران پھٹیچر نہ کہہ دیں:نجم سیٹھی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورد کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ستمبر میں پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیم کی آمد متوقع ہے، اب کی بار نامور غیر ملکی کھلاڑی آئیں گے جس پرعمران خان کوبھی انہیں پھٹیچر کہنے کا موقع نہیں ملے گا۔ آئی سی سی میں بگ تھری کی اجارہ داری ختم کر دی ہے ۔بھارتی بورڈ کا 200ملین ڈالرز کے قریب حصہ کم ہوا۔پاکستان اور دیگر ممالک کے حصے میں اضافہ ہوا اور انگلینڈ کے حصے میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے حوالے سے سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پہلے کچھ ٹیمیں آئیں گی اور پھر آہستہ آہستہ دیگر ٹیمیں بھی آنا شروع ہوجائیں گی۔انہوں نے یہ کہا کہ پی ایس ایل کی تیاریاں جاری ہیں اور چھٹی ٹیم آئے گی۔ بنگلادیش ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے، ان پر واضح کیا ہے کہ آئیں پاکستان آکر کھیلیں اور وہ اگر نہیں آئیں گے تو ہم نہیں کھیلیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن