• news
  • image

پھول جیسے بچوں سے جبری مشقت

مکرمی! بچوں سے مشقت لینا کسی بھی مہذب معاشرے کو ہرگز زیب نہیں دیتا معاشی بدحالی ،سہولتوں سے محرومی ،استحصال ،بے روز گاری ،غربت اور وسائل کی غیر مصنفانہ تعلیم جیسے مسائل کے باعث بچوں کو زیور تعلیم سے دو رکھ کر ان سے جبری مشقت لی جارہی ہے بچوں سے مشقت لینا کسی مہذب معاشرے کو ہرگز زیب نہیں دیتا روز روزبڑھتی غربت اور مہنگائی نے غریب بچوں کو سکولوں سے اتنا دور کر دیا ہے ان کیلئے تعلیم ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ غریب مفلوک الحال حاندان اپنے پیٹ کی آگ بجھائے یا تعلیم کے بھاری بھرکم اخراجات برداشت کریں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور معاشرے کو مل کر بچوں کو اس جبری مشقت سے بچانا ہوگا اور ان کیلئے تعلیم کی راہ کو ہموار کرنا ہو گا۔(ماہین چوہدری)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن