جوہر ٹائون اے بلاک پارک کی حالت زار
مکرمی! جوہر ٹائون کے پارک کی چار دیواری اور لائٹ ٹاور کا مسئلہ در پیش ہے۔ اس بارے پہلے بھی ڈائریکٹر جنرل پارکس کے نام درخواست دی تھی تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔ براہ کرم جاگنگ ٹریک کو ٹف ٹائل لگا کر پختہ بنایا جائے اور پارک کی چار دیواری جو کہ اس وقت ایک فٹ تک ہے اسکو بڑھا کر 4 فٹ تک بلند کیا جائے۔ اس طرح پارک میں آپ کی طرف سے لگی ہوئی ٹاور لائٹ عرصہ دراز سے خراب ہے۔ لائٹ ٹاور کو پارک کے سنٹر میں لگایا جائے اور پارک کے چاروں کونوں پر مناسب لائٹ کا بندوبست کیا جائے اور جاگنگ ٹریک پر بھی لائٹ کا بندوبست کیا جائے۔ آپکے فوری تعاون اور خصوصی شفقت کے طالب اہلیان اے بلاک جوہر ٹائون۔ (رفاقت حسین رفاقت، طلعت محمود غوری)