سیالکوٹ: دریائے چناب میں پانی کی آمد میں اضافہ، ہیڈ مرالہ پر مقدار 26 ہزار ایک کیوسک ہوگئی
سیالکوٹ (نامہ نگار) ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی آمد میں گزشتہ روز کے مقابلہ میں 3462 کیوسک اضافہ ریکارڈ دیکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 26 ہزار 100 کیوسک تھی اور اس میں بتدریج اضافہ کے بعد جمعہ کی شام کو پانی کی آمد 29 ہزار 562 کیوسک ہو گیا۔ ہیڈمرالہ سے دریائے چناب سے نکلنے والی نہر اپر چناب کے پانی میں 10 ہزار 300 کیوسک سے کم کرکے 7 ہزار 700 کیوسک کردی گئی ہے اور دوسری نہر مرالہ راوی لنک میں 15 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے ۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دو ریائو ں مناور توی میں ایک ہزار 66 کیوسک پانی اور دریائے جموں توی کا 2 ہزار 299 کیوسک پانی آرہا ہے۔ ہیڈمرالہ کے مقام دونوں دریاؤں کا پانی دریائے چناب میں شامل ہونے کے بعد مجموعی پانی 33 ہزار 626 کیوسک ہے ۔چیئرمین یونین کونسل ومسلم لیگ (ن) کے راہنما رانا عارف ہرناہ کے مطابق بھارت نے پانی روک کر سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے اور پانی روکے جانے کی وجہ سے دریائے چناب کا زیادہ تر حصہ خشک ہوچکا ہے اور نہروں میں بھی پانی کم ہے جس کی وجہ سے لاکھوں ایکٹر زرعی رقبہ کو نقصان پہنچا ہے کیونکہ کسان اور کاشتکار ٹیوب ویلوں کا پانی زمینوں کو سیراب کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔