• news

کسی غیرملکی کے گلگت بلتستان جانے کیلئے این او سی کی شرط 1994ء سے لاگو ہے: وزارت داخلہ

اسلام آباد (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ کسی غیر ملکی کے گلگت بلتستان جانے کیلئے این او سی کی شرط نئی نہیں، 1994ء سے لاگو ہے، وزیر داخلہ نے این او سی کے حصول کے عمل کو آسان اور تیز کرنے کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی۔ غیرملکیوں کی گلگت بلتستان آمد ورفت کے سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے این او سی کی شرط لاگو کرنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ترجمان وزارت داخلہ نے وضاحت کی ہے گلگت بلتستان میں سیاحت کا فروغ اور سیاحت سے وابستہ افراد کے مفادات کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں تاہم سکیورٹی حالات اور خصوصاً سیاحوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے چند اقدامات ناگزیر ہیں، وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ کوشش کی جائے کہ سکیورٹی پر سمجھوتہ کیے بغیر غیر ملکیوں کی گلگت بلتستان آمدورفت میں مشکلات دور کی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن