• news

اداکارہ میرا کے کیسز ایک ہی عدالت میں یکجا کرنے کا حکم

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح، جائیداد سے متعلق زیر سماعت مقدمات ایک ہی عدالت میں یکجا کرنے کی ہدایت کی ہے فاضل جج نے تمام مقدمات سماعت کے لئے سول جج کی عدالت میں بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت میں اداکارہ میرا کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح، جائیداد میں فراڈ اور اسکے خلاف دائر مقدمات لاہور کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن