آکسفورڈ یونیورسٹی نے ریہرسل روم راحت فتح علی خان سے منسوب کردیا
لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار راحت فتح علی خان کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی نے اپنا ایک ریہرسل روم پاکستانی گلوکار کے نام سے منسوب کردیا ،وہ جنوبی ایشیا کے پہلے فنکار ہیں جنہیں یہ اعزازحاصل ہوا۔ راحت فتح علی خان افتتاح کے لیے خود بہت جلد برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں 25مئی کو افتتاحی تقریب کے بعد کنسرٹ بھی منعقد کیا جائیگا۔