گلوکار جنید اصغر کا موسیقار ساحر علی بگا کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارجنیداصغرنے موسیقارر ساحر علی بگاکیخلاف کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت عدالت میں جانے کااعلان کردیا۔ جنیداصغرکاکہناتھاکہ اگست 2016ء میں ویڈیوسانگ رشک قمرریلیزکیاتھاجس کے بعد مختلف گلوکاروں نے اسے گایااورویڈیوبناکرریلیزکیے ۔آٹھ ماہ کے عرصہ میں میرے ویڈیوکوایک کروڑ سے زائد لوگ سرچ کرچکے ہیں جومیرے لیے اعزازکی بات ہے تاہم ساحرعلی بگامیرے گائے ہوئے گیت کواپنے نام سے سوشل میڈیاپرپیش کررہے ہیں ۔ساحرعلی بگاکیخلاف عدالت میںجانے کافیصلہ کیاہے ۔میں اس سلسلے میں اپنے قانونی مشیرسے مشورہ کررہاہوں ۔