• news
  • image

پاکستان ویسٹ انڈیز آج سے مد مقابل قومی کرکٹرز کی بھرپور پیریکٹس

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج سے برج ٹائون، بارباڈوس میں شروع ہوگا۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا، پاکستان نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10 مئی سے شروع ہوگا۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول تین ٹیسٹ کرکٹ میچوں کی سیریز میں عالمی درجہ بندی میں پانچواں نمبر بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا، گرین شرٹس کو اب ویسٹ انڈیز ٹیم سے ایک اور میچ جیتنا ہے اور جیت کی صورت میں پاکستان ٹیم عالمی درجہ بندی میں پانچویں پوزیشن کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائیگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے برج ٹاؤن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بھرپور ٹریننگ کی۔ ٹریننگ سیشن کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر زور دیا گیا۔ پاکستان کو 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن