• news

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر 13 جوڈیشل افسر ملازمت سے فارغ

پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کے حکم پر13 جوڈیشل افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا،فارغ کئے جانے والوں میں ایک ڈسٹرکٹ جج ،7 ایڈیشنل، 2 سینئر اور 3 سول ججز شامل ہیں۔رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے مطابق جوڈیشل افسران کے خلاف ڈسپلنری کمیٹی تحقیقات کر رہی تھی مگر برطرف کئے جانے والے یہ جوڈیشل افسران ڈسپلنری کمیٹی کو مطمئن نہیں کر سکے جن ججز کو برطرف کیا گیا ہے ان میں ایک خاتون ایڈیشنل سیشن جج مسز رفعت عامر بھی شامل ہے جو آن ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج عامر نزیر کی اہلیہ ہیں۔برطرف کئے جانے والے دوسرے ججوں میں ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار محمد ارشاد ، سات ایڈیشنل سیشن ججز قیصر رحیم ،منظور قادر ،عبد الحکیم ہاشمی ، امجد مخدوم امجد ، رحیم محسن علی ترک سمیت دو سینئر سول ججز سفیر قیصر ،ملک عادل اکبر خان اور تین سول ججز راشد روف ، شاہ حسین اور تصور حسین شامل ہیں تاہم ایک سول جج جوہر اعجاز پر الزامات ثابت نہ ہوسکے۔

ای پیپر-دی نیشن