محنت کشوں کا عالمی دن کل منایا جائے گا پاکستان میں عام تعطیل ہو گی
جہانیاں (آئی این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن یکم مئی پیر کو منایا جائے گا اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ا س دن کی مناسبت سے ملک بھر میںجلسے جلوس اور ریلیاں منعقد ہو نگی جبکہ مختلف تنظیمیں سیمینارز اور تقاریب منعقد کریں گی جس سے مزدور رہنمائوں کے علاوہ وفاقی وزراء اور اپوزیشن رہنما خطاب کریں گے ۔یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے،بینک اور دفاتر بند رہیں گے۔