• news

طیارہ ہائی جیک ہو گیا‘ مودی صاحب پلیز ہیلپ‘‘ مسافر کے دھمکی آمیز پیغام نے سکیورٹی حکام کی دوڑیں لگوا دیں

نئی دہلی (آن لائن) مودی صاحب پلیز ہیلپ ‘‘ ، بھارتی شہر جے پور میں جیٹ ایئر ویز کے مسافر کے دھمکی آمیز ٹویٹ نے سکیورٹی حکام کی دوڑیں لگوا دیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیٹ ایئر ویز کے مسافر ’’نتن‘‘ نے خراب موسم کے باعث پرواز میں تاخیر ہونے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام پیغام جاری کر دیا کہ ممبئی سے دہلی کیلئے شیڈول فلائٹ کو جیسے کسی نے ہائی جیک کر لیا ہے جس کے بعد سکیورٹی حکام کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ طیارے پر 176مسافر اور عملے کے 8ارکان سوار تھے جسے دہلی میں خراب موسم کے باعث جے پور کی طرف موڑ دیا گیا تھا تاہم جیسے ہی طیارہ ایئر پورٹ پر اترا تو سکیورٹی حکام نے اس کی تلاشی لی اور ٹویٹ کرنے والے مسافرنتن کو کو آف لوڈ کر دیا جو ممبئی سے سفر کر رہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن