• news

فیصل آباد: الائیڈ ہسپتال میں چکن پاکس کے مریضوں کی تعداد 116 ہوگئی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد میں چکن پاکس بے قابو ہو گیا۔ الائیڈ ہسپتال میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 116تک پہنچ گئی۔ 14جاں بحق 2 زیرعلاج ہیں۔ سول ہسپتال میں 122 مریض رجسٹرڈ کئے گئے۔ 2 زیرعلاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق الائیڈ ہسپتال میں چکن پاکس میں مبتلا نئے داخل ہونے والے مریضوں میں محلہ شریف پورہ کا آصف علی، چک نمبر201 ر۔ب کا توقیر، چک نمبر238ر۔ب کا ریاض، مدینہ ٹاؤن کا ندیم، مجاہد کالونی کی ملیحہ، پیپلزکاولنی کی امامہ زاہد، چک نمبر357ج۔ب کی دس سالہ لاریب، چک نمبر52ج۔ب کی دس سالہ حیاء نور اور چک نمبر 224ر۔ب کا 37سالہ انیس غفور شامل ہیں۔ انیس غفور اور ملیحہ تاحال داخل ہیں یوں الائیڈ ہسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد 116تک پہنچ گئی۔ اب تک 14افراد جاں بحق ہو گئے۔ آخری مریض 24اپریل کو محلہ مرادپور سرگودھا کا 19سالہ کامران جاں بحق ہو گیا تھا۔ دوسری طرف سول ہسپتال میں اس وقت چکن پاکس میں مبتلا وارث پورہ کا رہائشی عمران اور چک نمبر50ج۔ب کا رہائشی منظور زیرعلاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق سول ہسپتال میں اب تک 122 مریض رجسٹرڈ کئے گئے ہیں جو انتظامیہ منظرعام پر لانے سے گریزاں ہیں اور سول ہسپتال کی انتظامیہ نے صرف 40 سے زائد مریض ظاہر کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن