• news

دہشت گرد ی: پاکستان اور افغانستان کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی: ایاز صادق

کابل (صباح نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پاکستان کے پارلیمانی وفد کی افغانستان کے ہم منصب اور افغان پارلیمنٹ کے نمائندوں پارلیمنٹ سے کابل میںملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے باہمی امور کو زیر غور لایا گیا۔ سردار ایاز صادق کی قیادت میں پاکستان کے پارلیمانی وفدنے گزشتہ روز افغانستان کا دورہ کیا۔ فغانستان کے ہم منصب اور افغان پارلیمنٹ کے نمائندگان پارلیمنٹ سے ملاقاتوں میں سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان مذہب، اخوت، ثقافت اور ہمسائیگی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، افغانستان اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے۔ پاکستانی حکومت اور عوام خوشحال اور پُرامن افغانستان دیکھنے کے خواہاں ہیں، دہشتگر دی خطے کی ترقی و خوشحالی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، دہشتگردی، انتہاپسندی سے نبردآزما ہونے کے لئے دونو ں ممالک کو مشتر کہ حکمت عملی اپنانا ہو گی۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے افغان پارلیمنٹ میں رکھی مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبندکئے۔

ای پیپر-دی نیشن