• news

مچھ: بجلی کے 6 ٹا ورز کو تباہ کرنے کی کوشش‘ ایک کو جزوی نقصان‘ بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں مچھ کے قریب بجلی کے چار ٹاورز کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ لیویز حکام کے مطابق بجلی کے ٹاورز کے ساتھ نصب بارودی مواد ناکارہ بنا دیاگیا۔ سبی کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن کے ایک ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا‘ تاہم تین ٹاورز محفوظ رہے۔ ٹاورز کی حفاظت پر مامور نجی سکیورٹی عملے کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ٹاورز کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنانے پر لیویز کو شاباش دی ہے اور لیویز اہلکاروں کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن