• news

بی ایس ایف نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالے قصور کے لڑکے کو پاکستان رینجرز کے حوالے کر دیا

امرتسر (نیوز ڈیسک) بھارتی سرحدی فوج ’’بی ایس ایف‘‘ کے حکام نے گزشتہ روز غلطی سے سرحد پار کر کے اپنے علاقے میں آ جانے والے پاکستانی لڑکے کو پاکستان رینجرز کے حوالے کر دیا۔ قصور کے سرحدی علاقے کا رہائشی 15 سالہ رزاق جمعہ کو غلطی سے سرحد عبور کر کے بھارتی علاقے میں چلا گیا تھا۔ اسے ابوہر سیکٹر میں پاکستان رینجرز کے سپرد کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن