تشدد ،طاقت اور بربریت کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کا دور گزر چکا: افغان صدر
کابل(آئی این پی)افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کہا ہے کہ تشدد ،طاقت اور بربریت کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کا دور گزر چکا جو لوگ تشدد کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کا سوچ رہے ہیں وہ نہ تو اسلام سے واقف ہیں اور نہ ان کا تعلق افغانستان سے ہے ،افغان فورسز دہشتگردوں اور ظلم کے خلا ف جہاد کررہی ہیں۔افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس‘‘ کے مطابق افغانستان میں سوویت افواج کی شکست کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکورٹی فورسز کی دہشتگرد گروپوں کے خلاف حالیہ مہم کی تعریف کی۔