بھارت میں دا ئود ابراہیم کی موت کی افواہیں، پولیس نے لاعلمی کا اظہار کردیا
نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم کی موت کی خبریں گردش کرنے لگیں تاہم پولیس نے دائود ابراہیم کی موت سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مطلوب کرمنل دائو ابراہیم کی ناساز طبعیت کے حوالے سے افواہوں کے بعد اس کی موت کی بے بنیاد خبریں بھی عروج پر پہنچ چکی ہیں۔