پور ی قوم کا مطالبہ ہے نوازشریف استعفیٰ دیں: افتخار چودھری
سکھر(آئی این پی+ آن لائن)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ 12 مئی کے واقعہ میں ملوث لوگوں کے پیچھے ڈکٹیٹر تھا ‘ آج ملک میں ایم کیو ایم کا نام و نشان تک نہیں رہا ‘ ہر جگہ سے آواز بلند ہو رہی ہے کہ نواز شریف استعفیٰ دیں۔ سکھر ڈسٹرکٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار محمد چوہدری نے کہا نواز شریف کامران مادھوری اور اجمل پہاڑی کے برابر کھڑا ہو گیا ہے۔ اس وقت پوری قوم کا مطالبہ ہے نواز شریف استعفیٰ دیں۔