• news

4 امریکی کمپنیوں کی کمائی پاکستان سمیت 3 ممالک کے برابر ہے: رپورٹ

سان فرانسسکو (نیٹ نیوز) ویسے تو ماضی میں بھی امریکہ کے کئی ایسے ادارے رہ چکے ہیں جن کی کمائی کئی ممالک کی مجموعی پیداوار سے بھی زائد ہوتی تھی۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کی چاروں کمپنیوں گوگل‘ فیس بک‘ ایمازون اور فلیکس کے شیئرز میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا جس کے بعد ان چاروں کمپنیوں کی مجموعی کمائی میں 250 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جو پاکستان‘ وینزویلا اور آئرلینڈ کی مجموعی پیداوار کے برابر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن