مہلک ہتھیار چین لے جانے کی کوشش ، چینی باشندے کو آئندہ ماہ پاکستان بدر کردیا جائے گا
بیجنگ ( آن لائن )مہلک ہتھیار چین لے کر جانے کی کوشش کرنے پر گزشتہ برس گرفتار ہونے والے چینی باشندے وانگ شیان کو پاکستان کی جانب سے آئندہ ماہ ملک بدر کردیا جائے گا۔شیان کو مئی 2016 کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اس کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا گیا تھا اور اسے 10 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔بعد ازاں اس کی سزا کم کرکے 4 برس تک محدود کردی گئی تھی البتہ پشاور ہائی کورٹ میں کی جانے والی متعدد اپیلوں کے بعد سزا کو مزید کم کرکے ملک بدری تک محدود کردیا گیا تھا۔