• news

ہری پور 3 نوجوانوں نے جیل میں ڈبل ایم اے بی اے اورایف اے کے امتحان پاس کرلیے

ایبٹ آباد (اے پی پی) قتل کیس میں 9 سال بعد رہائی پانے والے 3نوجوانوں نے سنٹرل جیل ہری پور سے باالترتیب ایف اے،بی اے اورایم اے کے امتحانات پاس کرلئے ہیں، قتل کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے عدم ثبوت پر باعزت طورپر رہا ہونے والے نوجوان ہاشم نے سنٹرل جیل ہری پور سے ڈبل ایم اے،شعیب نے بی اے اورخیام نے ایف اے کے امتحانات پاس کئے ہیں۔تینوں نے رہائی پانے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بے گناہ 9سال قید رکھا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن