سی پیک: خیبر پی کے سرمایہ کاری کیلئے زیادہ موزوں ہے: پرویز خٹک
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سی پیک کا مغربی روٹ مختصر اور مناسب ترین روٹ ہے جس کو سی پیک کا حصہ بنانے کیلئے ہم نے طویل جدوجہد کی حالانکہ وفاقی حکومت نے شروع میں ہمیں سی پیک کے معاملے میں اندھیرے میں رکھا تھا۔ ہمارے تین سال جدوجہد اور خصوصی طور پر سی پیک کی وجہ سے خیبر پی کے سرمایہ کار ی کیلئے دیگر صوبوں سے زیادہ موزوں اور سرمایہ کاری کا مرکز بن چکا ہے۔ بیجنگ روڈ شو انتہائی کامیاب رہا۔ ہماری سوچ سے زیادہ سرمایہ کاروں نے دلچسپی لی۔جس ملک کا وزیراعظم حساب دینے سے قاصر ہوا اس پر اعتماد کون کریگا۔