گورنر گلگت بلتستان نے تین نئے سرکاری محکموں کے قیام کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اے پی پی) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی نے تین نئے سرکاری محکموں کے قیام کی منظوری دے دی ۔ ان نئے محکموں میں گلگت بلتستان کا محکمہ اطلاعات ‘ محکمہ انسداد بدعنوانی ‘ سماجی بہبود ‘ بہبود آبادی نوجوانوں کے امور ‘ خواتین کی ترقی اور بچوں و خواتین کے حقوق کا محکمہ شامل ہیں۔ نئے محکموں کی منظوری 2009ء کے قوانین میں ترامیم کے بعد دی گئی ہے۔