خورشید شاہ کا بیان انکے اخلاقی، سیاسی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے: ترجمان وزارت داخلہ
لاہور (خبرنگار) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ وزیر داخلہ کی دشمنی میں پستی کا شکار ہیں، خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل میں ترجمان نے کہا کہ ہر غیر متعلقہ چیز کو وزیر داخلہ کے ساتھ جوڑنا درست نہیں لگتا ہے خورشید شاہ کی ذہنی اور اخلاقی سطح 1970ءکی دہائی والی ہے۔ کچھ لوگ اپنی ماضی کی اصلیت اور ذہنیت سے باہر نہیں نکل سکتے۔ وزیر داخلہ کے پاس کسی کی لغو اور بے ہودہ باتوں کا جواب دینے کا وقت نہیں یہ خورشید شاہ کے سیاسی، اخلاقی اور شخصی دیوالیہ پن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ترجمان وزیر داخلہ