آج سے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھا دی جائے گی: ترجمان ارسا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان ارسا نے کہا ہے کہ یکم مئی سے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھائی جائے گی۔ پنجاب کو پانی کی سپلائی 75 ہزار سے بڑھ کر 90 ہزار کیوسک ہو جائے گی۔ سندھ کو پانی کی سپلائی 65 ہزار سے بڑھ کر 80 ہزار‘ بلوچستان کو 6 ہزار کیوسک اور خیبر پی کے کو 3100 کیوسک پانی ملے گا۔ پانی کی سپلائی صوبوں کی طلب کے مطابق ہے۔
ترجمان ارسا