• news

ساﺅتھ ایشیا سیٹلائٹ 5 مئی کو خلا میں چھوڑینگے‘ پاکستان نے پروگرام میں شامل ہونے سے انکار کردیا: مودی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ”ساﺅتھ ایشیا سیٹلائٹ“ 5 مئی کو خلا میں چھوڑا جائے گا۔ سارک خطے کے 7ممالک اس سیٹلائٹ پروگرام کا حصہ ہیں مگر پاکستان نے شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ وہ بھارت کا تحفہ قبول نہیں کرنا چاہتا۔ ہفتہ وار ریڈیو پروگرام ”من کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے ”سب کا ساتھ سب کا وکاس“ کا نعرہ دیا ہم سب کی ترقی چاہتے ہیں۔ ساﺅتھ ایشیا سیٹلائٹ ہمسایہ ممالک کیلئے ہمارا انمول تحفہ ہے یہ اس خطے کے ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ عوام سے عوام کے درمیان رابطے بڑھیں گے۔ بھارت‘ افغانستان‘ سری لنکا‘ بھوٹان‘ مالدیپ‘ بنگلہ دیش اور نیپال زراعت‘ ادویات‘ تعلیم‘ انفارمیشن‘ ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کرینگے۔
مودی

ای پیپر-دی نیشن