• news

کراچی جیل کی ناقص سکیورٹی، خاتون قیدی 17 فٹ اونچی دیوار پر چڑھ گئی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی سنٹرل جیل کی سکیورٹی کے دعوے دھرے رہ گئے۔ خاتون قیدی نے جیل سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم خاتون ایک گھنٹہ تک جیل کی 17 گفٹ اونچی دیوار کی تاروں میں الجھی رہی۔ انتظامیہ کی آنکھ کھلی نہ واچ ٹاورز پر موجود اہلکار جاگے۔ پولیس اہلکار نے سیڑھی لگا کر باڑ میں پھنسی خاتون کی جان چھڑائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون قیدی یا باہر سے آئی تصدیق کی جا رہی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ خاتون جیل کے اندر سے آئی اور دیوار سے اترنے کی کوشش کی۔ خاتون کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
کراچی جیل

ای پیپر-دی نیشن