• news

کوئی طاقت پاکستان کی سلامتی، خودمختاری کو نقصان نہیں پہنچا سکتی: آئی جی ایف سی

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کوئٹہ میں قبائلی عمائدین سے خطاب میں کہا ہے کہ قبائل بھٹکے ہوئے لوگوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔ کوئی طاقت پاکستان کی سلامتی، خودمختاری کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ آئی جی ایف سی کا عطا شاد ڈگری کالج آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے تربت اور مند کا دورہ کیا۔ آئی جی ایف سی کو مردم شماری کے عمل اور امن و امان پر بریفنگ دی۔

ای پیپر-دی نیشن