فیصل آباد، لاہور: گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ نوجوان، 2 خواتین کی خودکشی
فیصل آباد/ لاہور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ نوجوان اور 2 خواتین نے خودکشی کر لی۔ چک نمبر248 ج ب کے مرتضیٰ کے 25 سالہ بیٹے بابرنے معمولی جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔ 42 ج ب کی20 سالہ پٹھانی زوجہ حیدر نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر فاسنورس پوائزنگ پی لی جنہیں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا لیکن خاتون اور نوجوان دم توڑ گئے۔ نشتر کالونی کے علاقے کماہاں روڈ کی رفیعہ کا اپنے شوہر کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز اس نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو کمرے میں بند کرکے دوپٹے کو پنکھے سے لٹکا کر پھندا لیکر خودکشی کرلی۔