• news

عارف والا: ممبر قومی اسمبلی چودھری نذیر کا بہنوئی پراسرار طور پر قتل

عارفوالا ( نامہ نگار) ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد کا بہنوئی پراسرار طور پر قتل، پولیس نے مقتول کے بیٹے کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی تفصیل کے مطابق بورے والا سے مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد کا بہنوئی چوہدری محمد افضل جی بلاک عارفوالا میں اپنے گھر میں رات گئے مردہ حالت میں پایا گیا۔ مقتول کے منہ پر سفید ٹیپ اور ٹانگوں کو رسی سے باندھ کر مردہ حالت میں پایا گیا۔ مقتول کے بیٹے محمد اویس نے بتایا کہ وہ رات اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ اپنے رشتہ داروں کو ملنے کیلئے گئے کہ واپسی پر نامعلوم افراد میرے والد کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ مقتول نے ایک یوم قبل اویس کو گھریلو ناچاقی پر جائیداد سے عاق کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن