• news

چودھری نثار اپنے اعلان کے مطابق نیوز لیکس کی رپورٹ کو عام کریں: اعتزاز احسن

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ،ڈان لیکس کے حوالے سے تحقیقات کی مکمل رپورٹ قوم کے سامنے آنی چاہیے ، لوڈ شیڈنگ پر ہمارے دور میں تو مینار پاکستان پر کیمپ لگائے گئے اور آج ہم باہر نکلے ہیں تو دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے ڈان لیکس کے معاملے پر حکومت کے حالیہ اقدام سے بہت سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اپنے اعلا ن کے مطابق ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ کو پبلک کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والوں نے صرف جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے اصل میں یہ آمرانہ ذہنیت رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن