• news

مشال قتل کیس:تحریک انصاف کے کونسلر کوتاحال گرفتارنہیں کیاجاسکا

پشاور (بیورو رپورٹ+نامہ نگار) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طالبعلم مشال خان کے قتل میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ، ذرائع کے مطابق وہ اس وقت مہمند ایجنسی کے ایک علاقے میں رپوش ہے، دوسری طرف گرفتار مرکزی ملزم عمران کے قبضہ سے برآمد ہونے والی پستول اور جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والے گولیوں کے خالی خول کے نمونے بھی میچ ہوگئے ہیں مبینہ طورپر مشال خان کے بے گناہ قتل کے بعد منظر عام پر آنے والی ویڈیو میںپی ٹی آئی کے تحصیل کونسلر عارف نے دیگر طلباء سے حلف لیتے ہوئے مشال کو قتل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایاکہ اگر پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہے تو ہر وقت کرسکتے ہیں۔ مشال قتل کیس، یونیورسٹی18دن گزرنے کے باوجودنہ کھل سکی،یونیورسٹی کے6کیمپس اورویمن یونیورسٹی بھی بدستوربندہیں، والدین بچوں کے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن