• news

نواز شریف ملکی مفاد کی بجائے بھارت کو خوش رکھنا چاہتے ہیں: طاہر القادری

لاہور (آئی این پی) عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القاردی نے حکمرانوں کو ملک کیلئے ’’آستین‘‘ کے سانپ سے زیادہ خطر ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشر یف اپنے ملکی مفاد کی بجائے بھارت کو خوش رکھنا چاہتے ہیں‘ نیوز لیک میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت مکمل طور پر بے نقاب ہو چکی ہے اور نوازشر یف اصل میں خود کو بچانے کیلئے وزیر مشیروں کی قر بانی دے رہے ہیں مگر (ن) لیگی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں انکو ہر صورت گھر جانا ہی پڑ یگا ۔ اپنے ایک انٹر ویو عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القاردی نے حکمرانوں کی ملک اور عوام دشمنی مکمل طور پر بے نقاب ہو چکی ہے اور ایسے حکمران ملک کیلئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں اس لیے ان کا مزید اقتدار میں رہنا ملک کیلئے کسی سازش سے کم نہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن