پیپلزپارٹی میں صرف علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ رہ گیا: وزیرداخلہ بلوچستان
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اب پیپلزپارٹی میں علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ رہ گیا ہے۔ لاڑکانہ کو دیکھ کر نہیں کہا جا سکتا کہ تین وزیراعظم یہاں سے منتخب ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ بااختیار نہیں۔ عوام کی بہتری کی امید تھی مگر حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کو 2018ء میں ہار نظر آرہی ہے اسلئے راہِ فرار اختیار کر رہے ہیں۔ کرپٹ وزیر کو سونے کا تاج کس لئے پہنایا گیا۔ آصف زرداری ہر جلسے میں جئے بھٹو کا نعرہ لگاتے ہیں‘ اپنا کیا کارنامہ ہے؟